پولیو کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرڈیرہ اسماعیل خان

جمعہ 2 اگست 2019 16:08

پولیو کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرڈیرہ اسماعیل ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم خان محسود نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارے لیے ایک قومی چیلنج کی صورت اختیار کر گیا ہے کیونکہ دنیا میں صرف دو تین ممالک رہ گئے ہیں جن میں ابھی تک پولیو کا موذی مرض موجود ہے دیگر تمام ممالک میں اس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے لہذا پولیو کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے انسداد پولیو مہم کا انعقاد ہر ماہ تسلسل سے کیا جارہا ہے جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف پورا کیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میںرواں ماہ کی24تاریخ سے شروع ہونیوالی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،این ایس ٹی اوپی آفیسر، ای پی آئی ، ڈبلیو ایچ او کے علاوہ محکمہ تعلیم ، صحت، پولیس، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ 24اگست سے شروع ہونیوالی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 3لاکھ 22ہزار 697بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف پورا کیا جائیگاجبکہ اس مقصد کیلئی66یوپیک چیئر مین،24ڈی پی ایم ٹی ز، 348ایریا انچار ج جبکہ ٹوٹل 1314ٹیمیں اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوا کر نہ صرف اپنے بچوں بلکہ پورے معاشرے کو اس موذی مرض سے بچانے کیلئے اپنا فریضہ ادا کریںتاکہ پولیو جیسے موذی مرض کا ہمیشہ کیلئے قلع قمع یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :