عمران اسماعیل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے (کل)سعودی عرب روانہ ہونگے ،آغا سراج درانی کی نیب حراست میں ہونیکی وجہ سے قائمقام گورنر کے عہدے کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی

آغا سراج درانی کو گورنر بنایا جائیگا تو گورنر ہائوس کو 10 روز کیلئے سب جیل قرار دینا پڑیگا ،صورتحال سے وزیر اعظم ہائوس کو آگاہ کردیا گیا

اتوار 4 اگست 2019 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل کی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی اور سپیکر آغا سراج درانی کی نیب کی حراست میں ہونے کی وجہ سے قائمقام گورنر کے عہدے کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ۔ آئین کے مطابق کسی بھی صوبے کے گورنر کی بیرون ملک روانگی کی صورت میں آئین کے مطابق اسپیکر اسمبلی قائمقام گورنر کا عہدہ سنبھالتے ہیں ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ عمران اسماعیل 6اگست کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہو رہے ہیں اور سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گورنر سندھ بنایا جائے گا تو گورنر ہائوس کو 10 روز کے لیے سب جیل قرار دینا پڑے گا تاہم اس تمام صورتحال سے وزیر اعظم ہائوس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں 20 فروری کو نیب کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کو دارالحکومت کے ریڈ زون کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔