چین اور امریکا کی تجارتی جنگ نے دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے

پاکستان میں صرف ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں 700 روپے فی من کی کمی واقع ہوئی ،احسان الحق

پیر 5 اگست 2019 19:35

چین اور امریکا کی تجارتی جنگ نے دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس کو اپنی لپیٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں آنے والی غیر معمولی شدت میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔نیو یارک کاٹن ایکسچینج میں روئی کے نرخ پچھلے 6 سال کی کم ترین سطح جبکہ پاکستان میں صرف ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں 700 روپے فی من کمی ۔

چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ چند روز قبل امریکہ نے چین سے درآمد ہونے والی اشیاء پر یکم ستمبر سے 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لگانے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں گزشتہ روزچین نے تمام امریکی زرعی اجناس و مصنوعات کی درآمد پر مکمل پابندی کا اعلان کر دیا جس سے دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس میں ریکارڈ مندی کا رجحان سامنے آ گیا جبکہ آئندہ چند روز کے دوران روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید کمی کا خدشہ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں روئی کی قیمتیں پچھلے ایک ہفتے کے دوران 700 سے 800 روپے فی من مندی کے بعد 8 ہزار سے 8 ہزار 100 روپے فی من تک گر گئیں ہیں جبکہ سوموار کی سہ پہر تک تک نیو یارک کاٹن ایکسچینج میں دسمبر وعدہ روئی کے سودے مارچ 2013ء کے بعد کی کم ترین سطح 57.58 سینٹ فی پائونڈ تک گر گئے جس سے کاٹن مارکیٹس میں آنے والے بحران کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چین دنیا بھر میں امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار ہے اور چین کی جانب سے امریکہ سے روئی سمیت تمام زرعی اجناس و مصنوعات نہ خریدنے کے فیصلے سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس میں غیر معمولی مندی کا رجحان متوقع ہے جس سے پاکستان میں پھٹی کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہو سکتی ہے ۔