شہباز شریف اور آصف زرداری کے فیض پر اپوزیشن کے سینیٹرز نے حکومتی اُمیدوار کو ووٹ دئے

سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے نیا انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اگست 2019 10:29

شہباز شریف اور آصف زرداری کے فیض پر اپوزیشن کے سینیٹرز نے حکومتی اُمیدوار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اگست 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ناجائز بکنا بھی جُرم ہے اور ناجائز خریدنا بھی جُرم ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے فیض پر ان کے لوگوں کے حکومت کے نمائندے کو ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پر حیرانی کوئی نہیں ہے۔ پراڈکشن آرڈرز راتوں رات جاری کیے گئے۔ سوال یہ ہے کہ آصف علی زرداری کو رات کو کون ملا تھا ؟ جیل میں آصف علی زرداری کے لیے اب باقاعدہ صوفحہ بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ بغیر کسی فیض کے 64 افراد 50 کیسے ہو سکتے ہیں؟ زرداری صاحب نے اپنے لوگوں پر فیض نہ دیا ہو، اور اُن کو یہ نہ کہا ہو کہ یار حاصل بزنجو کیا کر لے گا ؟ نیا چئیرمین بنا کر بھی کیا کر لیں گے؟ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آصف علی زرداری سے طریقے سے ووٹ تو لے لیے گئے ہیں لیکن میاں صاحب کے ساتھ آگے بھی وہی ہو گا جو پہلے ہوا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ہم تحقیقات کریں گے۔ یہ کیا تحقیقات کریں گے جب ڈیل انہوں نے خود کی ہے۔ یاد رہے کہ سینیٹ کے معرکے میں متحدہ اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی۔ اپوزیشن کی قرارداد کی حمایت میں 50 اور مخالفت میں 45 ووٹ پڑے جبکہ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔ جس کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر بیرسٹر سیف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد صادق سنجرانی اپنے عہدے پر برقرار رہے۔