سبزہ زار ‘مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 7 اگست 2019 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2019ء) سبزہ زار کے علاقہ میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ بتایاگیا ہے کہ سبزہ زار کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروںکی فائرنگ سے نعیم نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کاآغازکردیا ۔

متعلقہ عنوان :