فیصل آباد پولیس نے سنوکر گیم پر جوا ء کھیلتے ہوئے 10جواریوں کو گرفتار کر لیا،دائو پر لگی 10150روپے کی رقم بھی برآمد

بدھ 7 اگست 2019 15:27

فیصل آباد پولیس نے سنوکر گیم پر جوا ء کھیلتے ہوئے 10جواریوں کو گرفتار ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) فیصل آبا دپولیس نے سنوکر گیم پر جوا ء کھیلتے ہوئے 10جواریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دائو پر لگی 10150روپے کی رقم بھی برآمدکر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سرگودھا روڈ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزمان وشال وغیرہ سنوکر گیم پر جواء کھیل رہے ہیں جس پر پولیس پارٹی نے اچانک چھاپہ مار کر ملزم وشال سمیت اس کے 10ساتھیوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی 10150روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :