نوشکی میں یوم آزادی کے سلسلے میں ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق ساسولی اور چیف آفیسر حاجی منظور احمد بادینی کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز ہندو محلّہ سے کیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 8 اگست 2019 15:55

نوشکی میں یوم آزادی کے سلسلے میں ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا
نوشکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اگست2019ء، نمائندہ خصوصی، منظور بلوچ) نوشکی کے ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق ساسولی اور چیف آفیسر حاجی منظور احمد بادینی نے یوم آزادی کے سلسلے میں ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح ہندوٴ محلہ سے کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق ساسولی نے نوشکی بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے سلسلے میں ایک ہفتے تک پورے شہر کو صاف کرنے کا تہہ کیا اور اس سے سلسلے میں نوشکی کے عوام،بازار، پنچائیت اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں سے تعاون کرے کیونکہ نوشکی شہر ہم سب کا ہے۔

اس کی صفائی ستھرائی ہم سب کا حق بنتا ہے اور خاص کر ہمارے آزادی کے دِنوں میں مزید شہر کو صاف ستھرا رکھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر دُکاندار کو چاہیے کہ وہ اپنے دکان کے سامنے کچرا چھوڑنے سے اجتناب کرے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائیں گے اور میں علاقے میں صفائی کی بہتر کارکردگی کو دیکھ کر میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اور ان کے اہلکاروں سے خوش ہوں۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں صفائی کے ساتھ بازار کے خوبصورتی کیلئے اہم اقدامات اٹھائیں گے جس میں گوشت مارکیٹ میں پانی کی بحالی اور دیگر ترقیاتی کام جلد شروع کر دیں گے جس سے عوام اور دکانداروں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔آج بھی دُوسرے علاقوں سے نوشکی بازار صاف ستھرا دکھائی دے رہا ہے جس کا کریڈٹ چیف آفیسر حاجی منظور احمد بادینی کو جاتا ہے۔

انہوں نے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ ناجائز قبضہ ہونے والا جگہوں کو فوری سیل کرے اور انہیں سرکاری تحویل میں لے لیں اور شہر کے صفائی کے لیے بھی بھرپور اقدامات بھی اُٹھائے جائیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رزاق ساسولی نے 14 اگست کے حوالے سے میونسپل کمیٹی تقریب کی جگہ کا بھی معائنہ کیا اور چیف آفیسر حاجی منظور احمد بادینی نے14اگست کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :