چکوال، ڈکیتی کی واردات کیلئے اکٹھے ہونے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

جمعرات 8 اگست 2019 16:57

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) لوئی ڈھکی تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کیلئے اکٹھے ہونے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جبکہ تین دیگر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد اسحاق نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال وہ سرائیں چوک پر موجود تھا کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ملزمان لوئی ڈھکی پر واردات کے ارادے سے بیٹھے ہیں، ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر ریڈ کیا تو ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ پڑے، دوملزمان رضوان اور ساجد کو موقع پر سے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم ذوہیب دیگر دو نامعلوم اشخاص کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ اسی دوران ملزمان رضوان ولد امانت ساکن فیصل آباد کے قبضے سے تیس بور پستول اور سات گولیاں، جبکہ ملزم ساجد علی ولد امانت علی ساکن فیصل آباد کے قبضے سے تیس بور پستول برآمد کر کے ان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے۔

متعلقہ عنوان :