Live Updates

نجم سیٹھی کیخلاف وزیراعظم عمران خان کے ہرجانے کے دعوے پر سماعت چارستمبر تک ملتوی

جمعہ 9 اگست 2019 14:30

نجم سیٹھی کیخلاف وزیراعظم عمران خان کے ہرجانے کے دعوے پر سماعت چارستمبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سینئر صحافی و مشہور اینکر پرسن نجم سیٹھی کیخلاف وزیراعظم عمران خان کے ہرجانے کے دعوے پر سماعت چارستمبر تک ملتوی کر دی ۔ جمعہ کو ایڈیشنل سیشن جج محمد علی وڑائچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت جج محمد علی وڑائچ نے کہاکہ ایسے کیسز تو عموماً گرمیوں کی چھٹیوں میں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

وکیل نجم سیٹھی نے کہاکہ نجم سیٹھی بیرون ملک ہیں آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔ دور ان سماعت نجم سیٹھی کی جگہ ان کی اہلیہ کی حاضری لگائی گئی۔ معاون وکیل نے کہا کہ حکم امتناع پر ڈاکٹر بابر اعوان آئندہ سماعت پر خود پیش ہو کر دلائل دینگے۔ وکیل نے کہاکہ نجم سیٹھی کے وطن واپسی کے بعد کی تاریخ دی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات