بھارت، کیرالہ میں ایئر پورٹ زیر آب آنے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ فضائی رابطہ معطل

جمعہ 9 اگست 2019 14:55

بھارت، کیرالہ میں ایئر پورٹ زیر آب آنے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) جنوبی بھارت کی ریاست کیرالا میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث کوچن انٹرنیشنل ایئر پورٹ زیر آب آنے سے متحدہ عرب امارات اور کیرالا کے درمیان فضائی رابطہ معطل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ائر پورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نطر الرٹ جاری کیا گیا ہے اورکچھ دیر کے لئے پروازیں معطل کر دی گئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایئر پورٹ پر نا کافی انتظامات کے باعث کئی ممالک کی ایئر لائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں ۔