وزیر اعلی سندھ نے قیدیوں کی سزا معاف کردی

سزا کی معافی کا اطلاق ملک کے خلاف سازش، دہشتگردی، جاسوسی، زنا، قتل، اغوا، ڈکیتی کے قیدیوں پر نہیں ہوگا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 9 اگست 2019 15:16

وزیر اعلی سندھ نے قیدیوں کی سزا معاف کردی
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سزا یافتہ قیدیوں کی عیدالاضحی اور 14 اگست کی خوشی میں سزائیں معاف کردیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عید الاضحی کی خوشی میں سزا یافتہ قیدیوں کی 60 دن کی سزا معاف کردی اور اسی طرح 14 اگست کی خوشی میں بھی سزا یافتہ قیدیوں کی 60 یوم کی سزا معاف کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق اس حساب سے سزا یافتہ قیدیوں کی 4 ماہ کی سزائیں معاف کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سزا کی معافی کا اطلاق ملک کے خلاف سازش، دہشتگردی، جاسوسی، زنا، قتل، اغوا، ڈکیتی کے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اس خصوصی سزا کی معافی پر فائدہ اٹھانے والے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ سزا میں رعایت ملنے والے قیدی اپنی زندگی میں بہتری لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :