پنجاب بھر میں یوم آزادی کو یوم یک جہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا،بشارت راجہ
منگل 13 اگست 2019 19:25
(جاری ہے)
جنہوں نے آئندہ نسلوں کی آزادی کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔
یوم آزادی کے حوالے سے انہوں نے تمام ہم وطنوں پر ملک کو درپیش چیلنجوں سے نپٹنے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک جمہوری، خوشحال اور پر امن ملک کا خواب دیکھا تھا جہاں سب کو مساوی حقوق میسر ہوں اور دنیا کے لئے ایک بہترین مثال ہو۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہمیں اس ملک کے قیام، دفاع اور سکیورٹی کے لئے دی جانے والی بیشمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے تحریک آزادی کے شہداء اور بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا یوم آزادی بھارتی افواج اور مودی حکومت کے ظلم اور بربریت کے شکار اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس اذیت اور مصیبت کے وقت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے آرٹیکل 35 الف اور 370 کو ختم کرکے کشمیر میں ریاست کی خود مختاری اور ملکیتی حقوق کو سلب کر لیا ہے اس لئے آج کا دن اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کے اعادہ کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی کشمیری عوام کی تحریک خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور انہیں بھارتی تسلط سے آزادی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ آج کا دن ہمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خلوص نیت اور لگن سے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے منصوبوں ، عمل اور حاصل ہونے والے نتائج پر غور کرنا ہوگا اور ایک نئے جذبے اور عزم کے ساتھ ملک کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عہد کرنا ہوگا۔ انہوں نے تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو اجاگر کرنے کے لئے میڈیا،مشائخ،علمائے کرام، وکلاء ،اساتذہ ،بیرون ممالک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کوششوں کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.