کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں حج پر آئے ہوئے KFM UK کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد حنیف رضا کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

muhammad ali محمد علی بدھ 14 اگست 2019 22:45

کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں حج پر آئے ہوئے KFM ..
جدہ (حافظ عرفان کھٹانہ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2019ء) کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں حج پر آئے ہوئے KFM UK کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد حنیف رضا کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ممبر مرکزی مشاورتی کونسل زاہد راجہ نے کی ۔ تقریب میں کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب کے چیف آرگنائزر ملک اعجاز اعوان( الریاض) اور مرکزی رابطہ سیکرٹری انجنیئر محمد وقاص (الدمام) نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

تلاوت قرآن کریم کی سعادت عمران علی حاصل کی. مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر پر بیرونی جبری تسلط کے خاتمے اور اس کی وحدت کی بحالی اور ایک آزاد اسلامی فلاحی ریاست کے قیام تک جہدوجہد جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

اب بیرونی ممالک میں بسنے والے کشمیریوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ وہ سیاسی اور سفارتی سطح پر اپنی کوششوں کو مزید تیز کیا کریں ۔

اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر رہا ہے ۔ پورے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہےاور مقبوضہ کشمیر ایک جیل میں تبدیل کردیا گیا ہےہمارے بھائیوں کو عید کی نماز اور قربانی بھی نہیں کرنے دی گئی ہے ۔ ایکٹ 370اور 35 اے خاتمہ پرتحریک آزادی کشمیر نے ایک نیا موڑ لیتے ہوئے ساری کشمیری قوم کو متحد کر دیا ہے ۔تقریب سے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ تصور جنجوعہ ، صدر کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب زاہد راجپوت جرال ، عمران علی ، صاحبزادہ محمد حنیف رضا.راجہ زاہد کاشر ،انجنیئر محمد وقاص،ملک محمد اعجاز اعوان،طارق رشید، معین جرال،حافظ محمد یاسر جرال نے خطاب کیا ۔