Live Updates

ملیحہ لودھی کو کمزورکرنا ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار

اقوام متحدہ میں ہم نے کشمیرکا مقدمہ لڑنا ہے، جبکہ ملیحہ لودھی سے متعلق جھوٹ پر مبنی مہم چل رہی،غیر متعلقہ تصاویر شائع کی جا رہی ہیں۔ مرکزی رہنماء ن لیگ خواجہ آصف کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 اگست 2019 19:31

ملیحہ لودھی کو کمزورکرنا ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اگست 2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملیحہ لودھی کو کمزورکرنا مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، اقوام متحدہ میں ہم نے کشمیرکا مقدمہ لڑنا ہے، جبکہ ملیحہ لودھی سے متعلق جھوٹ پر مبنی مہم چل رہی، غیر متعلقہ تصاویر شائع کی جا رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہماری مستقل مندوب ملیحہ لودھی سے متعلق جھوٹ پر مبنی مہم چل رہی ہےاور ان سے غیر متعلقہ تصاویر شائع کی جا رہی ہیں۔ ہم نےاقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑنا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مستقل مندوب کو کمزور کرنا اسوقت ہمارے مفادات کو نقصان کے مترادف ہے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں یوم سیاہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ 11واں دن ہے اورکشمیر میں کرفیو نافذ ہے، کھانا دستیاب نہیں، ادویات میسر نہیں، تمام قیادت پابند سلاسل ہے۔ کشمیراور ریاست کومٹانے کیلئے مودی نے جوچال ہے اس کو کشمیری قوم نے مسترد کردیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ساری قوم کو کشمیریوں کو یکجا ہونا چاہیے۔ پاکستانی کی تمام سیاسی قیادت کو کشمیر کاز کیلئے متحد ہوجانا چاہیے، یہ سیاست کا وقت نہیں ہے۔ کشمیر وادی، لداخ مصر بن چکا ہے، سب کی نگاہیں پاکستان اور دنیا کی طرف لگی ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کشمیریوں کا مقدمہ عالمی سطح پر پہنچ چکا ہے، اس سے پہلے خون خرابا ہو، سلامتی کونسل کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

پاکستان کی توجہ افغانستان اور امن کی طرف تھی ، پانچ اگست کو جب زملے خلیل آئے توان سے کہا تھا کہ کشمیر سے متعلق بہت بڑی سازش ہورہی ہے۔ پاکستان سمیت لندن میں بھی یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ہم کشمیریوں کی آخری حد تک ساتھ دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے عمران خان اور حکومت کو موقع دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کا دنیا میں مقدمہ لڑے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات