Live Updates

ایک اچھی حکومت کو ریاست مدینہ کا طعنہ نہ دیا جائے: صدر مملکت

ریاست کی کوشش ہے کہ ریاست مدینہ بن جائے ، ابھی ریاست مدینہ بنی نہیں ہے: عارف علوی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 15 اگست 2019 21:02

ایک اچھی حکومت کو ریاست مدینہ کا طعنہ نہ دیا جائے: صدر مملکت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 اگست2019ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ایک اچھی حکومت کو ریاست مدینہ کا طعنہ نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ریاستِ مدینہ بنی نہیں؟ ریاست کی کوشش ہے کہ ریاست مدینہ بن جائے ، ابھی ریاست مدینہ بنی نہیں ہے لیکن ہ ایک اچھی حکومت کو ریاست مدینہ کا طعنہ نہ دیا جائے۔ صدر مملکت نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ایم کیوایم میں ان کے بہت سے رشتے دار تھے اوراب وہ چھوڑ بھی گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خود انکی بہن نے بھی ایم کیو ایم جائن کی تھی لیکن اب ایم کیو ایم ویسی نہیں رہی ہے۔ صدر عارف علوی ے کہا کہ پاکستا ن نے ملک میں رواداری کیلئے اقدامات کئے جبکہ بھارت عدم رواداری اور عدم برداشت میں گھس رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیا چیئر مین سینیٹ کیخلاف کوئی اعتراضات تھے؟ سینیٹ میں سیاست کھیلی گئی اگر کوئی چارج شیٹ ہوتی تو لیکر آتے، اخلاقیات تو یہ تھی کہ جب کوئی چارج شیٹ نہیں تھی تو پوری قوم کو اس طرف لیکر ہی نہیں جانا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹ الیکشن پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتے کیونکہ وہ مملکت کے سربراہ ہیں اور خود ان کا ووٹ بھی سیکرٹ بیلٹ پر ہوا تھا۔ عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے ان پر ہتھیار سپلائی کا الزام لگا کر مقدمہ بنایا تھا جبکہ انہوں نے صدر بننے کے باوجود استثنیٰ نہیں لیا اور صدر بننے سے قبل ضمانت قبل از گرفتاری لی، شاہد خاقان عباسی کو بھی ضمانت قبل از گرفتاری لینی چاہئے تھی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں اگر احتساب کا ادارہ نہیں چل سکا تو وفاق میں تونیب کام کررہا ہے،عمران خان کا راستہ تو بدل سکتاہے لیکن نظریہ نہیں بدلے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات