پشاور۔کراچی موٹروے کا 392 کلومیٹر طویل سکھر۔ملتان سیکشن 36 ماہ میں مکمل، 2 ارب 90 کروڑ ڈالرلاگت آئی

جمعہ 16 اگست 2019 11:26

پشاور۔کراچی موٹروے کا 392 کلومیٹر طویل سکھر۔ملتان سیکشن 36 ماہ میں مکمل، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) اسلام آباد ۔پشاور۔کراچی موٹروے کا 392 کلومیٹر طویل سکھر ملتان سیکشن 36 ماہ میں مکمل ہوا جس پر2 ارب90 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کا سب سے بڑا نقل و حمل کا منصوبہ مقررہ مدت سے 2 ہفتے پہلے مکمل کرلیا گیا ہے۔ منصوبے کا مکمل ہونا نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے اور منصوبے کی جلد تکمیل کا اشارہ ہے۔

منصوبے کی تعمیر کیلئے چین کے امپورٹ ایکسپورٹ بینک نے مالی امداد فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

392 کلومیٹر طویل شاہراہ 36 ماہ میں مکمل ہوئی جبکہ اس پرتقریباً 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ چین اور پاکستان کی حکومتوں نے اس منصوبے کو بہت اہمیت دی ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ کمیٹی کے فریم ورک کے تحت مکمل ہونے والا یہ پہلا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں 100 پل، 11 انٹرچینج اور 22 ٹال پلازے شامل ہیں۔ اس شاہراہ پر بین الاقوامی معیار کے مطابق سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق مئی 2018ء میں اس منصوبے کے شمال اور جنوب کے دونوں حصوں میں 58 کلو میٹر طویل سڑک کو مقررہ مدت سے 14 ماہ پہلے کھول دیا گیا تھا۔