علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا، ایم ایس اور ایم فل پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ/انٹرویوز 21 اگست، پی ایچ ڈی پروگرامزکے انٹری ٹیسٹ/انٹرویوز 22 اگست کو ہوں گے

جمعہ 16 اگست 2019 11:30

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایس اور ایم فل پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ/انٹرویوز 21 اگست کو جبکہ پی ایچ ڈی پروگرامزکے انٹری ٹیسٹ/انٹرویوز 22 اگست کو صبح 9بجے یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

کامیاب امیدواروں کی پہلی ،دوسری اور تیسری میرٹ لسٹیں بالترتیب 28 اگست، 3ستمبر اور 9 ستمبر کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔پہلی میرٹ لسٹ کے طلبہ 2 ستمبر، دوسری 6 ستمبر جبکہ تیسری میرٹ لسٹ کے طلبہ 11 ستمبر تک داخلہ فیس جمع کراسکیں گے۔ ایم ایس/ایم فل، پی ایچ ڈی اور بی ایس )فیس ٹو فیس( پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 19اگست مقرر ہے۔اِن پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کا طریقہ کار اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :