وزیر صحت بلوچستان کی ہدایت پر کچلاک بم دھماکے کی وجہ سے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ

جمعہ 16 اگست 2019 19:02

وزیر صحت بلوچستان کی ہدایت پر کچلاک بم دھماکے کی وجہ سے سول ہسپتال کوئٹہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ مری کی ہدایت پر کچلاک بم دھماکے کی وجہ سے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سنڈیمن صوبائی ہسپتا ل کوئٹہ کے شعبہ حادثات میں کچلاک بم دھماکے کے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اختر نے شعبہ حادثات میں تمام امور کی نگرانی سر انجام دی ایم۔او جنرل ڈاکٹرزبیر او ر ان کی ٹیم نے دھماکے کے تمام زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی۔ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد دھماکے کے زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ٹراما سینٹر میں ڈائریکٹر و ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر سلیم ابڑو تمام امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :