اللہ کا فضل دیکھو دو مہینے کے اندر روٹی کی قیمت 20 سے کم ہوکر 15 روپے پر آگئی ہے
کرپشن میں لتھڑے لوگوں کا پیٹ بھرنے کی بجائے اور 13 کروڑ عوام کی روٹی سستی کرنا ضروری ہے، آئندہ فصل پر کسان خوشحال ہوجائےگا، ایک فصل کی کاشت کیلے کسان کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مئی 2024 20:39
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وویمن میڈیکل آفیسر، فی میل وارڈ، نرسری اورآپریشن تھیٹر کا بھی جائزہ لیا۔
ویل وویمن وارڈ، نرسنگ سٹیشن،ای پی آئی اور سکریننگ روم کا معائنہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹروں اور عملے سے بات چیت کی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈال میں مجھے بہت سارے نوجوان بچیاں اور خواتین نظر آرہی ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ پھول نگر جیسی جگہ پر اتنی بڑی تعداد میں یہ بچیاں آئی ہیں۔ 300 رورل ہیلتھ سنٹرز اور 2500 بیسک ہیلتھ یونٹس میں جدید سہولیات لا رہے ہیں۔ میری حکومت کو ابھی دو ماہ ہوئے ہیں، دو مہینے میں تو لوگ ابھی وعدے کر رہے ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ گواہ رہنا دو مہینے کے اندر مریم نواز نے آپ کے لئے نیا ہسپتال کھڑا کر دیا۔انشاء اللہ آئندہ چند ماہ میں پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو تبدیل کر کے رکھ دیں گے۔ جہاں پر ڈاکٹرز کی کمی ہے،وہاں ڈاکٹرز کو بھیج رہے ہیں،جہاں پر نرسز کی کمی ہے وہاں پر نرسز کو بھیج رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں دل کے امراض کی سہولیات مہیا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینرز میں فیلڈ ہاسپٹل بنا کر پنجاب کے تمام شہروں میں بھیج دیے ہیں۔ کنٹینر میں پورا ہاسپٹل بنایا گیا ہے، جو آپ کی گھر کی دہلیز پر چل کر آئے گا اور علاج کرے گا۔ 200 کلینک آن ویلز آپ کی دہلیز پر آپ کا علاج کرے گا۔ کل صرف ایک دن میں 30 ہزار لوگوں کا کلینک آن ویلز میں علاج ہوا۔ نواز شریف کا وعدہ تھا کہ اقتدار میں آ کر لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کروں گا۔ نواز شریف نے کہا لوگوں کے لیے مہنگائی کم کروں گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ روٹی کی قیمت20 روپے سے کم ہوکر 15 روپے پر آگئی ہے۔ اللہ کا فضل دیکھو دو مہینے کے اندر روٹی کی قیمت کتنی نیچے آگئی ہے۔ گندم کی خریداری میں کرپشن کے انبار لگ جاتے تھے، میں نے وہ راستہ بند کر دیا۔ صوبے میں کوئی گندم کا بحران نہیں ہے۔ کرپشن میں لتھڑے لوگوں کا پیٹ بھرنے کی بجائے اور میرے لئے 13 کروڑ عوام کی روٹی سستی کرناضروری ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ چار ماہ میں کسان کے لیے 400 ارب روپے کا پیکیج لارہے ہیں۔ آئندہ فصل پر کسان خوشحال ہوجائے گا۔ ایک فصل کی کاشت کے لیے کسان کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیں گے۔ کسان کو آڑھتی اور مڈل مین کے ہاتھوں ذلیل و خوار نہیں ہونے دیں گے۔ کسان ڈیڑھ لاکھ روپے سے کھاد، بیچ اور زرعی ادویات خرید سکے گا۔ کسان کومہنگے سود پر قرضہ نہیں لینا پڑے گا۔ جو پیکیج ہم لارہے ہیں، پنجاب کی تاریخ میں اتنا بڑا کسان پیکیج نہیں آیا۔ کسان کو آسان شرائط پر جدید زرعی مشینری دی جائے گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ صبح سات سے رات 12 بجے تک صحت اور تعلیم کے منصوبوں کے لئے کام کرتی ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پھول نگر میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر کی جارہی ہے اور ٹیکنیکل کالج بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں غریب کا بچہ بھی اسی طرح پڑھے جس طرح امیر کا بچہ پڑھتا ہے۔ غریب کو بھی وہی علاج کی سہولیات ملیں جو ایک امیر کو پرائیویٹ ہسپتال میں ملتی ہیں۔پنجاب کی 590 سڑکوں کو ٹھیک کرنے کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔ انشاء ا للہ پنجاب کی کوئی سڑک پانچ سال بعد ٹوٹی نہیں ہوگی۔ پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں ہوگا جہاں مفت علاج نہیں ہو رہا ہو۔ہیپاٹائٹس، دل کے امراض اور ٹی بی کی مفت دوائیوں کا دو مہینے کا سٹاک لوگوں کے گھروں میں پہنچا رہے ہیں۔صحت اور تعلیم کے شعبے میں جتنا وقت میرا گزرتا ہے کسی اور شعبے پر نہیں گزرتا۔ نواز شریف کی ایک ہی ہدایت ہوتی ہے کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کروں اور غریب کی خدمت کرو ں۔انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز اور ایم این ایزسے کہتی ہوں پولیس والوں کی سفارشیں کرنا چھوڑ دیں۔جب سیاسی بنیادوں پر پولیس کی پوسٹنگ ہوگی تو پولیس پرفارم نہیں کر سکتی۔ اپنے ذاتی مفاد سے زیادہ مجھے پنجاب کے 13 کروڑ عوام کا مفاد عزیز ہے۔عوام کے مفاد اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے جو میرے سے ہو سکا کروں گی۔ نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام شروع کردیاہے۔ جب بھی نواز شریف کی حکومت آتی ہے خدمت اور ترقی کا سفر شروع ہوتا ہے۔ہر دفعہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر، سازش کر کے اورو جھوٹا الزام لگا کر نواز شریف کی حکومت کو ختم کر دیا جاتا ہے۔ یہ نواز شریف کی حکومت ختم نہیں ہوتی بلکہ پاکستان کی ترقی کا سفر ختم ہو جاتا ہے۔ نواز شریف کی چوتھی حکومت میں جو ترقی کا سفر شروع ہوا اسے کبھی رکنے نہ دینا۔ وفاق میں شہباز شریف کی حکومت اور پنجاب میں نواز شریف کی حکومت اگر پانچ سال پورے کر گئی تو پاکستان مکمل تبدیل ملک ہوگا۔ یہاں پر ایک ایسے انسان کی حکومت تھی جو کہتا تھا میں آلو، پیاز کی قیمتیں کم کرنے نہیں آیا۔ بطور وزیراعلیٰ عوام کی روٹی، پیاز،سبزی میری ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جب میری حکومت آئی تو پیاز 300 روپے کلوتھا، آج 100 روپے سے کم پر فروخت ہو رہا ہے۔نواز شریف صاحب کا عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر آگے بڑھ رہی ہوں۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نزیر، صہیب احمد بھرتھ، رانا سکندر حیات،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹریزاور دیگر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
-
پوری قوم دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر آصف زرداری
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاور ڈویژن این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کرے گا،بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے کچھ رکاوٹیں موجود ہیں، وزیر توانائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.