وائٹ ہائوس نے طالبان کیساتھ امن معاہدے کا اشارہ دیدیا

زلمے خلیل زاد طالبان سے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے رواں ہفتے قطر جائیں گے

ہفتہ 17 اگست 2019 12:03

وائٹ ہائوس نے طالبان کیساتھ امن معاہدے کا اشارہ دیدیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) امریکا کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی اور طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر غور کیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہائوس نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تیاری کا اشارہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نائب صدر مائیک پینس، وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو، وزیرِ دفاع مارک ایسپر، میرین جنرل چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ، مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن اور خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔

ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے ان کے اعلیٰ مشیروں کی بات چیت بہت اچھی رہی۔خبر ایجنسی کے مطابق زلمے خلیل زاد طالبان سے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے رواں ہفتے قطر جائیں گے۔اس معاہدے سے افغان حکومت، طالبان اور دیگر فریقین کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔