پو لیس تشدد سے جا ں بحق ہو نے والے الیاس بٹ قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کا معاملہ
ذرائع کے مطابق پولیس کے مبینہ بہیمانہ تشدد سے متعلق اس کیس میں کچھ گرفتاریاں ہو چکی ہیں اس مقدمے میں معطل ایس ایچ او محمد الیاس گجر، معطل سب انسپکٹر حسنین شاہ نا مزد ہیں جبکہ معطل اہلکار ہیڈ کانسٹیبل ضمیر حسین،کانسٹیبل مختار حسین،کانسٹیبل فیضان،کانسٹیبل حنان سفیر،کانسٹیبل محمد شعیب،اور کانسٹیبل محمد علی بھی پولیس کو مطلوب ہیں
محمد عرفان ہفتہ 17 اگست 2019 15:50
(جاری ہے)
یہ پو لیس اہلکار مقتول الیاس کی گرفتاری سے لیکر اسکی موت تک حسنین شاہ کی ٹیم کا حصہ رہے اور اس پر جسمانی تشدد کے ذمہ دار ہیں ۔
دریں اثنا مقتول کی ایک آ ڈیو ریکارڈنگ وائرل ہو ئی ہے جس میں وہ شدید زخمی حالت میں اپنے بھائی کو فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میرے اندر شدید زخم ہیں۔ تم فو ری تھانہ گو جر خان پہنچو میں کسی سے فون لیکر تمہیں کال کر رہا ہوں پھر بھائی سے پو چھتا ہے کہ تم کتنی دیر تک پہنچ رہے ہو۔ یہ آڈیو ریکارڈنگ آئی جی پنجاب کی اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی کو بھی پیش کی گئی اور انکوائری افسر ایس ایچ او صدر بیرونی اشتیاق چیمہ شامل کے پاس موجود ہے ۔ قبل ازیں موت کے بعد ہسپتال میں مقتول کی موت کے بعد کی تصاویر بھی وائرل ہو چکی ہیں جس میں اسکے جسم کے ایک ایک حصہ پر سخت ترین تشدد کیا گیا ہے اور جسمانی تشدد کے لیے مختلف آ لات بھی استعمال کئے گئے۔ یاد رہے کہ مقتول الیاس پر کوئی چارج نہیں تھا اور اسکے بغیر گرفتاری ڈالے غیر قانو نی طور پر 17روز تک پہلے حسنین شاہ کے نجی ٹارچر سیل میں اور پھر تھا نہ گو جر خان میں رکھا گیا۔اور تشدد کے باعث وہ چل بسا اور پو لیس نے اسکی نعش نواحی قصبہ میں پھینک کر اسے لا وارث دفنانے کی کو شش کی۔اس کیس میں ہفتہ کا دن اہم ہے اور عین ممکن ہے کہ جس حوالات میں ان پولیس افسران و عملہ نے غیر قانونی طور پر الیاس کو بند رکھا تھا. اس میں خود بند ہوں اور زمین پر بیٹھے ہوں۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.