سرگودھا،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 17 اگست 2019 16:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک میں تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

پرنسپل ڈاکٹر ممتاز اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارت نے اپنے غاضبانہ قبضہ کے ذریعہ وہاں کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، کشمیری 72 سال سے بھارتیفوجوںکی بربریت برداشت کررہے ہیں اور اب بھارت نے شب خون مارتے ہوئے ان کے آئینی حقوق بھی سلب کرلئے ہیں، پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے اور ان کے درد کو اپنی جسم و جاں پر محسوس کرتی ہے۔

انہوں نے جشن آزادی کے حوالہ سے کہاکہ زندہ قومیں اپنی تاریخ کو زندہ رکھتی ہیں۔ آزادی بڑی نعمت ہے اسکی قدر غلام قوموں سے پوچھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار رہیں ۔ اس موقع پر کشمیریو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔