جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاورمیں 25 اگست ہونے والے کشمیر بچائو مارچ کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 17 اگست 2019 19:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاورمیں 25 اگست ہونے والے کشمیر بچائو مارچ کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن کے صدار ت میں ہوا ۔ اجلاس میں انتظامی کمیٹی کے سربراہ نائب امیر ضلع حاجی اسلم ، جنرل سیکرٹری کفایت احمد ، حافظ حمید اللہ ، ثناء اللہ ، امیر جماعت اسلامی این اے 31 مولانا حنیف اللہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ ترابی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں 25 اگست کو ہونے والے کشمیر بچائو مارچ کو کامیاب بنانے ، بڑے پیمانے پر انتظامات کرنے اور گھر گھر اور ہر فرد تک پیغام پہنچانے کے لیے مختلف امور پر کا جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پشاو رعتیق الرحمن نے کہاکہ کشمیر بچائو مارچ سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق او رکشمیر ی قیادت خطاب کریںگے اور پشاور کے عوام کو کشمیر ی بھائیوں اور بہنوں کا پیغام پہنچائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے ہر گھراور ہر فرد تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے اور ہر مسجد او رمنبر ومحراب کو اپنا مورچہ بنائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ اس عظیم الشان کشمیر بچائو مارچ سے ہندوستان کو پیغام دیں گے کہ پوری قوم کشمیر یوں کے پشت پر کھڑی ہے اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر پاکستانی عوام کو گہری تشویش ہے ۔انہوںنے کہاکہ پشاو رمیں ہونے والا کشمیر بچائو مارچ تاریخی ہوگا اور پشاور کے غیور عوام ہزاروں کی تعداد میںشرکت کر کے کشمیریوں سے اپنے محبت کا اظہار کریںگے ۔