قراقرم یونیورسٹی غذر کیمپس میں لائیواسٹاک پروگرام کے اجرائ میں محکمہ لائیواسٹاک معاونت فراہم کریگا،

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت اجلا س میں ڈائریکٹر لائیواسٹاک کی یقین دہانی

ہفتہ 17 اگست 2019 20:01

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس میں لائیو اسٹاک پروگرام شروع کرنے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے کی۔اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ ڈائریکٹر لائیوسٹاک گلگت سید اشتیاق حسین سمیت یونیورسٹی کے سینئر مینجمنٹ اسٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

غذر کیمپس میں لائیواسٹاک پروگرام کی ترقی سے متعلق منعقدہ اہم اجلاس میں ڈائریکٹر لائیواسٹاک گلگت نے اپنے تجربات شیئر کرنے سمیت غذر کیمپس میں لائیو اسٹاک کی ترقی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ محکمہ لائیواسٹاک قراقرم یونیورسٹی غذر کیمپس کو پولٹری ڈویلپمنٹ، دیہی فارموں میں شمولیت،انٹرپنورشپ کے مواقع فراہم کرنے اور طلباء کو ڈیری کی پیداوار، فارم مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں دورے کرانے اور ان کو عملی کام سیکھانے میں مدد کرے گی۔اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی اور لائیواسٹاک کا محکمہ گلگت بلتستان میں لائیواسٹاک کی ترقی کے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :