ذاکراتی عمل بارے مثبت بازگشت دیرپا امن کی جانب پہلا قدم ہے، اسفندیار ولی خان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حوصلہ افزا اشارہ خطے کی خوشحالی کی نوید ہے،تمام فریقین کی شمولیت ضروری ہے ،یک طرفہ سمجھوتہ مستقبل میں امن کی راہ میں رکاوٹ بنے گا،مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
ہفتہ 17 اگست 2019 20:50
(جاری ہے)
اسفندیار ولی خان نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنایا جائے ،یک طرفہ سمجھوتہ مستقبل میں امن کی راہ میں رکاوٹ بنے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ گزشتہ چار دہائیوں سے جاری انتشار کا خاتمہ ہو سکے،پاک افغان تعلقات بہتر بنانے کیلئے اعتماد کی فضا ء قائم کی جائے،خطہ کے امن کیلئے پاک افغان تعلقات میں تیزی سے بہتری وقت کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے دونوں جانب بسنے والے پشتونوں کی روایات ،ثقافت اور اقدار مشترک ہیں۔
تعلقات کے بہتری سے دونوں ملکوں کی تجارت اور معیشت مستحکم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ خطہ اس سے قبل کبھی اتنے مشکل حالات سے نہیں گزرا تاہم امن کے قیام کے بعد پاکستان کو اپنی خارجہ و داخلہ پالیسیاں ری وزٹ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کشمیر کا مسئلہ خصوصی توجہ کا طالب ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ممکن ہے ، دونوں ملک صبر و تھمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلے کو مذاکرات اور سلامتی کونسل کے ذریعے حل کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات
-
بچے کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصل جنرل سے ملاقات ، باہمی دلچسپی اورچینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال
-
لاہورمیں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.