قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز 347حجاج کرام کو لیکر لاہور پہنچ گی

اتوار 18 اگست 2019 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر لاہور پہنچ گی،پہلی حج پرواز سے 347حجاج کرام لاہور پہنچے جن کا ائیر پورٹ پر پی آئی اے مینیجر اصغر زیدی نے استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔

(جاری ہے)

حجاج کرام کو قومی ائیرلائن کی پرواز پی کی7504 کے ذریعے علامہ اقبال ائیر پورٹ لایا گیا۔ پی آئی اے بعد از حج آپریشن کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سے 290 خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائے گی۔ پی آئی اے 82 ہزار سے زائد حجا ج کرام کو لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد پہنچائے گی، بعد از حج آپریشن کا اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔