جام پورمیں انڈس روڈ سے نوجوان کی لاش برآمد

نامعلوم نوجوان کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 19 اگست 2019 16:29

جام پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،19 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، عنصر سجاد) راجن پور کی تحصیل جام پور میں ایک نامعلوم نوجوان کی لاش مِلی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ لاش تھانہ سٹی کی حدود میں واقع اندرون شہر کے علاقے انڈس روڈ سے برآمد ہوئی ہے۔ اس لاش کی اطلاع اہلِ علاقہ کی جانب سے پولیس کو دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ ریسکیو کی ٹیموں نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نامعلوم نوجوان کی موت کے اسباب کے بارے میں قبل از وقت کچھ کہنا مناسب نہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد بھی نوجوان کی موت کے اسباب کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :