Live Updates

جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پوری دنیاکیلئے پیغام ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت اورفوج ایک پیج پرہیں، شیخ رشید

جدوجہدآزادی کشمیر اورمودی کے جارحانہ اقدام کیخلاف یہ زبردست فیصلہ ہے جس پر عالمِ اسلام خوش ہے، وزیرریلوے کا ویڈیو بیان

پیر 19 اگست 2019 19:34

جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پوری دنیاکیلئے پیغام ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پوری دنیاکیلئے پیغام ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت اورفوج ایک پیج پرہیں۔ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ جدوجہدآزادی کشمیر اورمودی کے جارحانہ اقدام کیخلاف یہ زبردست فیصلہ ہے جس پر عالمِ اسلام خوش ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے لندن سے وطن واپسی پرجہازمیں سوار ہونے سے پہلے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

شیخ رشیداحمد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کرکے پوری دنیا کو یہ پیغام دیاہے کہ جمہوری حکومت اورپاک فوج ایک پیج پرہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں سمجھتاہوں کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اورمودی کے اس جارحانہ اقدام کیخلاف اس وقت قمرجاویدباجوہ کی ملازمت میں توسیع ایک زبردست فیصلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ساری قوم، عالم اسلام اور کشمیری عوام اس پرخوش ہیں،میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،پوری پاک فوج اوروزیراعظم عمران خان کو مبارکبادپیش کرتاہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات