پنجاب ریونیو اتھارٹی میں زیر تربیت افسران کے وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

پیر 19 اگست 2019 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی میں زیر تربیت افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ۔24 رکنی وفد کو سیف سٹیز افسرا ن کی جانب سے پراجیکٹ بارے بریفنگ دی گئی۔ وفد کو سنٹرکے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم،ملٹی میڈیا مانیٹرنگ اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ افسران کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز پراجیکٹ کا دورہ تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم فرائض سرانجام دینے میں مددگار ثابت ہورہاہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :