Live Updates

مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اپنے فوج کیساتھ کھڑی ہے، اجمل خان وزیر

مودی نے ہٹلر بننے کے تمام خواص اپنا لئے ہیں لیکن ان کو پتہ نہیں کہ عمران خان پاکستان کا وزیراعظم ہے جو نہ ڈرتا ہے نہ جھکتا ہے،ترجمان کے پی

پیر 19 اگست 2019 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) وزیراعلی کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و ترجمان پختونخوا حکومت اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی بزدلانہ حرکت ہے، پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہندوستان سفارتی طور پر تنہا رہ کر بھوکلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ عوام کے لوٹے ہوئے پیسے اے پی سیز بلانے سے ہڑپ نہیں کئے جاسکتے ۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلی کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و ترجمان پختونخوا حکومت اجمل خان وزیر نے سول سیکرٹریٹ پشاور کے کیبنٹ روم میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ مودی نے ہٹلر بننے کے تمام خواص اپنا لئے ہیں لیکن ان کو پتہ نہیں کہ عمران خان پاکستان کا وزیراعظم ہے جو نہ ڈرتا ہے نہ جھکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جس طرح دنیا میں کشمیر کا کیس لڑا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور سلامتی کونسل کا اجلاس ایک پوائنٹ ایجنڈا پر بلانا ہماری بڑی سفارتی کامیابی ہیوزیراعلی کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ باجوڑ سے لیکر وزیرستان تک تمام قبائلی عوام پہلے کی طرح اب بھی اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہ آنے دینگے۔

اپوزیشن کے بلائے گئے آل پارٹیز کانفرنس پر ان کا کہنا تھا کہ ملک کٹھن حالات سے گزر رہا ہے جبکہ اپوزیشن اپنا سیاسی منجھن بیچ رہا ہے۔ اپوزیشن کو پاکستان کی نہیں اپنی پڑی ہے۔ مفادپرست سیاسی جماعتیں کبھی ایک پیج پر نہیں ہوسکتے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں ملکی سالمیت کیلئے سیاسی قیادت اور عوام ایک پیج پر ہیں اور یہ کہ ہماری سفارتی کوششیں رنگ لائینگی اور ہم ہر محاز پر سرخرو ہونگے۔

بھارتی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہمودی ہٹلر کو بتانا چاہتا ہوں کہ بھارت کبھی پاکستان سے الجھنے کی غلطی نہ کرے،اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا اور پاکستانی افواج کسی بھی دراندازی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات