صوبہ سندھ میں ایک اہم حکومت شخصیت کی جلد گرفتاری کا امکان

حکومتی شخصیت اور وزرا ء کی گرفتاری جعلی اکاؤنٹس کیس میں عمل میں آئے گی

منگل 20 اگست 2019 15:33

صوبہ سندھ میں ایک اہم حکومت شخصیت کی جلد گرفتاری کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) صوبہ سندھ میں ایک اہم حکومت شخصیت کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ دو سے تین صوبائی وزراء کی بھی گرفتاری کا امکان ہے ،اہم حکومتی شخصیت اور وزرا ء کی گرفتاری جعلی اکاؤنٹس کیس میں عمل میں آئے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کیس میں دبئی کے شہری ناصر عبداللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور زرداری کے قریبی ساتھی عبدالغنی مجید سمیت دیگر ریفرنس میں نامزد ہیں۔