ایکسپورٹ سیکٹر کے تمام فنڈ بشمو ل ریفنڈ کلیمز کو جلد ازجلد بحال کیے جائیں ،ایف پی سی سی آئی

منگل 20 اگست 2019 21:47

ایکسپورٹ سیکٹر کے تمام فنڈ بشمو ل ریفنڈ کلیمز کو جلد ازجلد بحال کیے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر انجینئردارو خان اچکز ئی نے وزیر اعظم کے مشیر برا ئے فنانس اور ریو نیو ڈاکٹر حفیظ شیخ کی تو جہ حکومت کی طرف سے کیے گئے وعدوں کی جانب دلا ئی ۔ ان وعدوںمیں خصو صی طور پر فنانس ایکٹ 2019اور ایکسپورٹ سیکٹر کے تمام فنڈ بشمو ل ریفنڈ کلمز ، کسٹم ڈیو ٹی ڈرابیک، ڈی ایل ٹی ایل وغیر ہ کا فی عر صے سے ادائیگو ں کے لیے التوا ع کا شکار ہیں ان کو جلد از بحال کیا جا ئے تا کہ آرڈرز وقت پر مکمل کر سکیںجس سے فنانس ایکٹ 2019 کے مطابق بر آمدات کے حجم میں اضافہ ہو گا اور تجا رتی خسارے میں کمی واقع ہو گی۔

فنانس ایکٹ 2019کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا کہ اگر چہ FBRکی طر ف سے نئی قا ئم کی گئی کمیٹی Refund Settlement Company Ltd کی مدد سے بر آمدکنند گا ن کو پرامیسر ی نو ٹس کا جراء تو کیا جا رہا ہے لیکن سیلز ٹیکس ریفنڈز اور RPOs کے اجراء کا عمل تا خیر کا شکا ر ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر برا ئے وزیر اعظم برا ئے فنانس و ریو نیو اور FBR کی کا وشو ں کو سراہتے ہو ئے کہاکہ automated payment on generated Refund Payment Orders (RPOs) واجبات کی ادائیگی کے لیے ERS کو متعارف کروایا۔

اس کے علاوہ انہو ں نی5 مینو فیکچر نگ سیکٹر کے سیلزٹیکس واجبات کی ادائیگی 72 گھنٹے میں Risk Management (RMS)کے ذریعے ہو نے کے اقدام کو بھی سراہا البتہ اس سسٹم کے عمل درآمد میں تا خیر پر تشویش کا اظہار بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :