ملک شہزاد اعوان کے خلاف ہنگامہ آرائی توڑپھوڑ قتل کی دھمکی کیس کی تحقیقات مکمل،چالان عدالت میں جمع

بدھ 21 اگست 2019 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان و دیگر کے خلاف کیس کی سماعت , ملک شہزاد اعوان کے خلاف ہنگامہ آرائی توڑپھوڑ قتل کی دھمکی کیس کی تحقیقات مکمل، پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرادیا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے کیس کا چالان سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے 8 مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا پولیس کی جانب سے پیش کیئے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ ملک شہزاد اعوان نے سنئیر پولیس افسراں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی ،ہیڈ کانسٹیبل اختر تنولی کو دھمکیاں دی ،شہزاد اعوان و دیگر کے خلاف اتحاد ٹاون میں مقدمہ درج ہے ،ملزمان پر تھوڑ پھوڑ کار سرکار میں مداخلت اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔