تھر فاؤنڈیشن کاکراچی میں 10ہزار پودے لگانے کیلئے اربن فاریسٹری کے ساتھ معاہدہ!

جمعرات 22 اگست 2019 17:27

تھر فاؤنڈیشن کاکراچی میں 10ہزار پودے لگانے کیلئے اربن فاریسٹری کے ساتھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2019ء) کراچی میں ہریالی بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے تھرفاؤنڈیشن نے 10,000سے زیادہ پودے لگانے کیلئے اربن فاریسٹری کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یاد رہے کہ تھر فاؤنڈیشن سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (SECMC) اور اینگرو پاور جن تھر لمیٹڈ(EPTL) کی سی ایس آرکیلئے ذیلی کمپنی ہے۔


    معاہدے پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ڈائریکٹر سائٹ آپریشنزسید مرتضیٰ اظہر رضوی اور اربن فاریسٹری کے کنوینرشہزاد قریشی نے دستخط کئے۔معاہدے کے تحت تھر فاؤنڈیشن سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ساتھ مل کر اچی میں ہریالی بڑھانے کیلئے 10,000پودے فراہم کرے گی۔تھر فاؤنڈیشن کا یہ اشتراک اس کے تھر ملین ٹری پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت 2019 کے آخر تک تھر میں دس لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ معاہدے کے ساتھ درختوں کی کُل تعداد7 لاکھ سے زائد ہوجائے گی۔
    اس موقع پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ڈائریکٹر سائٹ آپریشنز سید مرتضیٰ اظہر رضوی نے کہا کہ تھر فاؤنڈیشن اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے فریم ورک سے رضا کارانہ طور پر منسلک ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں جو سر سبز اور صحت مند ماحول بنانے میں مددگار ہوں۔

اربن فاریسٹری کے ساتھ ہمارا اشتراک کراچی میں ماحولیاتی نظام کو مزید بہتر اورعوامی مقامات کو سر سبز بنانے کے لئے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
    انھوں نے مزیدکہا کہ کراچی میں درخت لگانے کی مہم کا آغازہمارے تھر ملین ٹری پروگرام کا حصہ ہے،جو کہ کمپنی کا فلیگ شِپ اینوائر مینٹل اسٹیورڈشِپ پروگرام ہے جس کے تحت 2019کے آخر تک ایک ملین درخت لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اربن فاریسٹری کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا مقصد بڑے پیمانے پر شجر کاری کر کے مقامی کمیونٹی اور ماحول میں بہتری لانا ہے۔
    اس سے پہلے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے سندھ کی نجی شعبے کی سب سے بڑی نر سری قائم کی ہے جو 80 ایکڑ اراضی میں پھیلی ہوئی ہے اور ایک وقت میں 0.5 ملین پودوں کی افزائش کی گنجائش رکھتی ہے۔ نر سری نے مختلف مقامی پودے جیسے سرہین، مورینگا،بیری، بابر،نیم اور کنڈی کے پودے فراہم کئے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد تھر پارکر میں کاربن کے اثرات کو کم کرنے، خشک سالی سے نمٹنے اور سر سبز و صحت مند ماحول کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :