Live Updates

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں لڑکیوں کے لیے کوئی کالج نہیں

واحد بوائز ڈگری کالج کے لیے 1600 طلباء نے فارم جمع کیے جبکہ کالج میں 320 طلباء کو داخلہ مل سکتا ہے: عارف آفریدی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 23 اگست 2019 18:04

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں لڑکیوں کے لیے کوئی کالج نہیں
باڑہ، ضلع خیبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی،حُسین آفریدی) تحصیل باڑہ کے واحد ڈگری کالج کے لیے 1600 طلباء نے فارم جمع کیے جبکہ کالج میں 320 طلباء کو داخلہ مل سکتا ہے لڑکیوں کے لیے کوئی کالج نہیں۔ عارف آفریدی خیبر سٹوڈنٹس یونین کے مرکزی صدر نے باڑہ پریس کلب میں پریس کنفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ میں اس سال 124 طالبات سمیت 1932 طلباء نے میٹرک کا امتحان پاس کیا جبکہ ان کے مذید پڑھائی کے لیے تحصیل باڑہ میں واحد گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر(مردانہ) میں صرف 320 طلباء کیلئے سیٹس ہیں جس پر 1600 سے زیادہ طلباء نے داخلہ فارم جمع کیے ہیں انہوں نے کہا کہ کالج میں 40 ٹیچنگ سٹاف کی بھی کمی ہے 1700 طلباء کے لیے صرف 20 اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ کالج میں طلباء کے لیے صرف 14 کلاس رومز ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ تبدیلی کے دعویدار قبائلی اضلاع میں اصلاحات کے دعوے کر رہے ہیں جبکہ باڑہ میں سینکڑوں طلباء ان کے بنیادی حق (تعلیم ) سے محروم کررہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے مطالبہ کیا کوہی ڈگری کالج میں بی اے اور ای ایس سی سمیت چار سالہ بی ایس پروگرام کا اجرا کیا جائے اورکالج میں سیکنڈ شفٹ شروع کیا جائے تاکہ علاقے کے طلبائکو اپنے علاقے ہی میں تعلیم کی حاصل کرنے کی سہولت میسر ہو۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے منتخب نمائندوں کی ترجیحات کچھ اور ہے ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے 4 سینیٹرز, 4 ایم پی ایز سمیت 2 ایم این ایز جن میں ایک وفاقی وزیر اور دوسرا پارلیمانی سیکریٹری ہے جبکہ دوسری جانب تحصیل باڑہ میں ایک (مردانہ) ڈگری کالج ہے جس میں سیٹوں کی کمی کی وجہ سے سینکڑوں طلباء تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں جبکہ لڑکیوں کے لیے تو کوئی ہائیر سکینڈری سکول بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ باڑہ میں شلوبر, عالم گودر اور اکاخیل میں گورنمنٹ ہائی سکولز فوری طور پرکو ہائیر سیکینڈری کا درجہ دیا جائے تاکہ سینکڑوں طلباء کا مسقبل تاریک ہونے سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کالج میں بلڈنگ کی کمی ٹیچنگ سٹاف کمی، کمپیوٹر لیب، سائنس لیبارٹری اور انٹرنیٹ جیسے بنیادی مسائل کو حل کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات