جامعہ اردو کا پرائیوٹ رجسٹریشن و امتحانی فارمز جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان

جمعہ 23 اگست 2019 23:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) جامعہ اردو نے پرائیوٹ رجسٹریشن اور امتحانی فارمز جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق ایم ای( پرائیویٹ) سال اول اور سال دوئم کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے امتحانی فارم عسکری بینک گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر کی برانچ سے 200 روپے ادئیگی کے بعد حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ کمپوٹرائزڈ فیس واؤچر ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن پُر کرکے ڈائون لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کریں۔

امتحانی فارم کی کُل فیس4000/- روپے مقرر کی گئی ہے۔ پرائیویٹ رجسٹریشن ایم اے،بی اے،بی کام اور مدارس کی( خصوصی امتحانات ) برائے سال 2018ء کی تاریخ میں 5 ستمبر تک پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ تو سیع کر دی گئی ہے۔ رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائیٹ سے آن لائن پُر کرکے ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں اور متعلقہ شعبہ کی تصدیق کے بعد رجسٹریشن فیس عسکری بینک گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی کُل فیس4200/- روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :