Live Updates

پاکستان نے بھارت اور افغانستان کیلئے تجارتی راستہ کھول دیا

یہ تجارتی راستہ کئی عرصے سے بند تھا، بھارت نے راستہ کھلوانے کی بڑی کوشش بھی کی،لیکن امن اوربھائی چارہ دکھانے کیلئے راستہ کھول دیا گیا، حکومت کو نظرثانی کرنی چاہیے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود کا انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 اگست 2019 22:08

پاکستان نے بھارت اور افغانستان کیلئے تجارتی راستہ کھول دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اگست 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت اور افغانستان کیلئے تجارتی راستہ کھول دیا، یہ تجارتی راستہ کئی عرصے سے بند تھا،بھارت نے راستہ کھلوانے کی بڑی کوشش بھی کی،لیکن امن اوربھائی چارہ دکھانے کیلئے راستہ کھول دیا گیا، حکومت کو نظرثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اب مذاکرات نہیں کروں گا، اب عمران خان مذاکرات کیا؟ مودی دنیا گھوم گھام کروزیراعظم عمران خان سے کہیں گے آؤ مذاکرات کرتے ہیں، میری طرف سے مذاکرات کی دعوت ہے، یہ نہیں ہوگا کہ کشمیر میں 370واپس لیتے ہیں،نہیں بس کہیں گے ہم امن پسند ہیں ، امن چاہتے ہیں، لیکن کشمیر ہڑپ کرلیا۔

(جاری ہے)

وہاں پر 200آدمی مروا کرپاکستان پر ڈال دیں گے، یہ انٹرنیشنل میڈیا پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے یہ توفوری بدل جائیں گے۔ شام ، یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ، یہ تنظیمیں رپورٹ کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے میزوں پر نہیں ہوتے،امن کی خواہش اچھی بات ہے،حکومت اچھا کام کررہی ہے، شاہ محمود قریشی سے میری گزارش ہے کہ وزیرخارجہ سے اس مرحلے پر ایک اوربھائی چارے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت سے افغانستان کیلئے جوسامان جا رہا ہے،تجارتی راستہ کھول دیا ہے، شاہ محمود قریشی نے ٹرک گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔یہ پہلے راستہ بند تھا،کہتے ہیں ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، مشرقی راستے کیلئے بھارت کتنے سالوں سے کوشش کررہا تھا۔گزارش ہے کہ بھائی چارہ دکھانے کا یہ وقت نہیں ہے،اس پرنظرثانی کریں،ہم افغانستان سے مذاکرات کررہے ہیں، اس لیے راستہ کھول دیا؟  یہ کھول دیتے جب مذاکرات چل رہے ہوتے تب توکوئی راستی کھولنے کی کوئی وجہ بھی ہوتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات