زرعی یونیورسٹی نے فارم داخلہ کی تاریخ میں توسیع کردی

ہفتہ 24 اگست 2019 14:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء)زرعی یونیورسٹی پشاورنے پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام کے داخلہ فارم جمع کرنے کی تاریخ میں 28اگست 2019ء تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرایڈوانس سٹڈیزاورریسرچ زرعی یونیورسٹی پشاورکی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایم ایس سی(آنرز)،ایم فل ،ایم ایس اورپی ایچ ڈی پروگرام میں آن لائن داخلہ فارمزجمع کرنے میں 28اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔آن لائن داخلہ فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے ڈائون لوڈکیاجاسکتاہے۔