علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سمسٹرخزاں2018ء کے بیچلر پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 24 اگست 2019 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2018ء میں پیش کئے گئے بیچلر پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ، بیچلر پروگرامز میں بی ایس (مائیکروبیالوجی)، بی ایس (کیمسٹری)،بی ایس (باٹنی)، بی ایس (انوائرمینٹل سائنسسز) بی اے (جنرل) ، بی کام ، بی اے (لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز) ، بی اے ابلاغ عامہ اور بی اے درس نظامی پروگرامز شامل ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردیے گئے ہیں اور رزلٹ کارڈز طلباء و طالبات کو بذریعہ ڈاک بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں سمسٹرخزاں2019ء کے ایم ای/ایم ایس سی/بی ایس /ایسوسی ایٹ ڈگری ،پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے نتائج کی تکمیل کے لئے ایک ٹائم فریم دیا تھا اور سختی سے ہدایت کی تھی کہ نئے داخلوں سے قبل تمام پروگراموں کے نتائج کا اعلان یقینی بنایا جائے اور نتائج کے بروقت اعلانات کے ساتھ ساتھ اسناد اور ڈگریوں کے اجراء کے تمام عمل کو جلد از جلداور ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے طلبہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :