ظلم وسفاکی مقبوضہ کشمیرکے بھارت کے خلاف جذبات دبا نہیں سکتے، صدرمملکت

ہفتہ 24 اگست 2019 16:01

ظلم وسفاکی مقبوضہ کشمیرکے بھارت کے خلاف جذبات دبا نہیں سکتے، صدرمملکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ظلم وسفاکی مقبوضہ کشمیرکے بھارت کے خلاف جذبات دبا نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیرکی صورت حال کی ویڈیو ٹویٹ کی ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پابندیوں، بلیک آؤٹ، فائرنگ اورآنسوگیس کے باوجود یہ سری نگر ہے۔صدر پاکستان نے کہا کہ ظلم وسفاکی مقبوضہ کشمیرکے بھارت کے خلاف جذبات دبا نہیں سکتے، کشمیری ہرقیمت پرآزادی چاہتے ہیں۔