یو ایچ ایس نے سٹیٹ انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 30اگست تک توسیع کردی گئی

توسیع کا فیصلہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور ملحقہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے باعث کیا گیا

ہفتہ 24 اگست 2019 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے سٹیٹ انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 30اگست تک توسیع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

توسیع کا فیصلہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور ملحقہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے باعث کیا گیا ۔قبل ازیں سٹیٹ انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 23 اگست تھی جن کشمیری امیدواروں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرائی وہ 30 اگست تک رجسٹریشن کروا لیں اب تک 4177 امیدواروں نے سٹیٹ انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کروائی ۔

متعلقہ عنوان :