ٹرینٹ بولٹ 250 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے کیوی بائولر بن گئے

ہفتہ 24 اگست 2019 18:11

ٹرینٹ بولٹ 250 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے کیوی بائولر بن گئے
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کی 250 وکٹیں مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے کیوی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سر رچرڈ ہیڈلی 431 وکٹیں لیکر پہلے اور ڈینل ویٹوری 361 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :