Live Updates

عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے،بیرسٹر خالد نثار ڈوگر

ملکی خزانے کو لوٹنے والے قانون کی گرفت میں آنے کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنا نے کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں، خطاب

ہفتہ 24 اگست 2019 21:20

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) پی ٹی آئی رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر خالد نثار ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائد وزیراعظم عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، ملکی خزانے کو لوٹنے والے قانون کی گرفت میں آنے کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنا نے کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چک نمبر 435ای بی میں اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر رحمت علی ڈوگر نمبرداراور چوہدری محمد امین گھمن نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحرک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر امجد جٹ،ندیم سندھو ایڈووکیٹ،چوہدری احسن اللہ گھمن اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے تیمور سکندر ڈوگر نے بھی خطاب کیا،سردار خالد نثار ڈوگر نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے قائد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں ان کی دیاست کا محور عوامی خدمت ہے،انہوں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر نے والوں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ملکر حلقہ کے لوگوں کے مسائل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات