وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا ضلع صوابی کا مصروف ترین دورہ
وزیراعلیٰ نے 10,156 ملین روپے کے تخمینہ لاگت سے پیہور ہائی لیول کینال توسیع منصوبے کی تعمیر اور 1577 ملین روپے کے تخمینہ لاگت سے اٴْتلا ڈیم کی تعمیر کا باضابطہ افتتاح کیا
ہفتہ 24 اگست 2019 23:25
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع صوابی کے ایک روزہ مصروف ترین دورہ کے دوران اٴْتلا ڈیم اور پیہور ہائی لیول کینال کے توسیع منصوبے کی افتتاحی تقاریب اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی ، وزیر آبپاشی لیاقت خٹک ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم ، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر مقامی رہنمائوں نے بھی جلسے میں شرکت کی۔ پیہور ہائی لیول کینال توسیعی منصوبے کی تکمیل سے 30,500 ایکڑ اراضی سیراب کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبے سے پانی کا اخراج 230 کیوسک ہو گا جس سے استفادہ کرنے والے علاقوں میں مینئی، پابینی، ملک آباد، میاں ڈھیری، کالا، شاہ منصور ، گجو خان، کنڈا میرہ ، پنج پیر، جنگی ڈھیر، چھوٹالاہور شرقی و غربی، جلسئی، جلبئی، لاہور میرہ، نندرک شاہ منصور ، میاں عیسیٰ، مغلکی اور پیزو شامل ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تعمیر کئے جانے والے اٴْتلا ڈیم میں 485 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی جس سے تقریبا ً45 دیہات کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا اور اس ڈیم کی تعمیر سے زیر زمین پانی کی سطح بھی بلند ہو گی۔ پانی کی ترسیل کیلئے 68 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی اور ڈیم تک رسائی کیلئے اڑھائی کلومیٹر طویل سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی باخبر ہے اور ماضی کے حکمرانوں کی طرف سے پیدا کردہ مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ملک کے معاشی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ حکمرانی کی وجہ سے آج ہمیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ محمود خان نے کہاکہ کرپشن تمام مسائل کی بنیادی جڑ ہے جس نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ اٴْنہوں نے کہاکہ کرپٹ سیاستدان پی ٹی آئی سے نالاں ہیں کہ یہ انتقامی کاروائی کر رہی ہے حالانکہ کرپشن کے یہ تمام کیسز ان بدعنوان حکمرانوں کے اپنے دور میں شروع ہو چکے تھے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اٴْن کی حکومت احتساب پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ، قانون سب کیلئے برابر ہے جو بھی کرپشن کرے گا اٴْسے سزا ضرور ملے گی۔ اٴْنہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ محمود خان نے واضح کیاکہ غیور عوام پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے خوش اور مطمئن ہیں اور آج بھی پی ٹی آئی میں جوق درجوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ اگر اس حکومت سے کوئی پریشان اور خفاہے تو وہ ڈاکو اور بد عنوان ٹولے ہیں کیونکہ نظام کی شفافیت کی وجہ سے اٴْن کی کرپشن اور لوٹ مار کے راستے بند ہو چکے ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے منشور اور وژن کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ سابقہ فاٹا کا صوبے میں انضمام ایک دیرینہ مسئلہ تھا ،پی ٹی آئی نے فاٹا کو صوبے میں ضم کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ پورے پاکستان کی فلاح اور ایک عظیم اور متحد قوم بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کہ قبائلی اضلاع میں انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج بھی صوبے کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کو رد کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ قبائلی اضلا ع کا صوبے میں انضمام تقریباً مکمل ہے۔ صوبائی اسمبلی کے کامیاب انتخابات کراکے انضمام کا آخری مرحلہ بھی پورا کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر رشکئی اکنامک زون کا جلد افتتاح کرنے ، صوابی بائی پاس کی تعمیر ، گدون میں ہسپتال کی تعمیر، ایک ڈگری کالج اور دو ہائیر سکینڈری سکولز کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔ اٴْنہوں نے بجلی سمیت تمام زیر التواء مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.