حکومت سندھ نے صوبے میں یکم سے 10محرم الحرام تک دفعہ144 نافذ کردی

اتوار 25 اگست 2019 00:09

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) حکومت سندھ نے صوبے میں یکم سی10محرم الحرام تک دفعہ144نافذ کردی ہے۔ جاری نوٹیفیکشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 دن اور اسلحہ کی نمائش پر10دن کے لئے پابندی عائد کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں9 اور 10محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

خواتین، بچے، بزرگ، معذور افراد اور صحافی ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

سندھ حکومت نے صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی ہے۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی یکم محرم سے دس محرم تک نافذ رہے گی۔ محرم تقریبات کے علاوہ5 افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی، شہر میں وال چاکنگ اور بینرز لگانے ممانعت ہوگی، شرانگز بیانات پر مبنی کیسٹس آڈیو و ویڈیو، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی فروخت پر پابندی ہوگی،کوئی نیا جلوس، مجلس یا واعظ منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :