Live Updates

2008 میں کیانی اور میں نے ق لیگ کو جتوانے کی پلاننگ کی، اعجاز شاہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پیپلز پارٹی اور ق لیگ کی جنرل کیانی سے ہونے والی ڈیل سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 اگست 2019 10:54

2008 میں کیانی اور میں نے ق لیگ کو جتوانے کی پلاننگ کی، اعجاز شاہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست 2019ء) وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اقدامات بھارت کو تنہا کر دیں گے۔ نواز شریف کا مسئلہ ہے کہ وہ توبہ کرتا ہی نہیں اس لئے قبول نہیں ہوتی، وہ توبہ کرلیں تو بات ہو سکتی ہے میں ضمانت دینے کے لیے تیار ہوں۔ بس جو کمایا اس کے آدھے پیسے دے دیں چھڑانا میرا کام ہے۔

اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ 2008 میں میں نے استعفیٰ دیا کیونکہ میری اور جنرل کیانی کی پلاننگ تھی مسلم لیگ ق کو جتوانے کی، ۔کیانی میرے بھائیوں کی طرح ہیں، میرے سے چھوٹے ہیں اور مجھ سے سینئر بھی نہیں مگر جنرل بن گئے۔ق لیگ کی ڈیل بھی انہوں نے ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ کروائی تھی اور نام میرا دیا تھا کہ یہ سب معاملات دیکھے گا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی سے ڈیل جنرل کیانی نے کی تھی اور اس لیے انہوں نے ان کو جتوایا بھی۔

ق لیگ کو ہم جیتوانا نہیں چاہ رہے تھے بس ان کو اتنی سیٹیں دلوانا چاہ رہے تھے جتنی کے مل گئی۔اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ ابھی اپوزیشن کے دھرنا دینے میں دو مہینے ہیں اور میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ نکلیں گے تو لوگوں نے ان کو ادھر ہی اینٹیں ماریں گے۔ جہاں پہنچیں گے میں تو خواہشمندوں کے نکلیں تاکہ اپنی موت مریں،فاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا توچھترول ہوگی، مولانا فضل الرحمان و دیگر اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے،انہیں عوام خود روکے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا کہاسلام آباد میں پرامن احتجاج کیلئے آنے والوں کوخوش آمدید کہیں گے ہم کہتے ہیں یہ آئیں یہ اپنی موت خود مریں گے۔ عمران خان نے کنٹینراور پانی پرامن دھرنے والوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا توچھترول ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان و دیگر اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے،انہیں عوام خود روکے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات