رواں سال طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کی نصف سنچری مکمل

پیر 26 اگست 2019 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) پاکستانی ائیر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، رواں سال طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کی نصف سنچری مکمل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے پرندہ ٹکرانے کے بعد رواں سال میں اسطرح کے واقعات کی نصف سنچری مکمل ہو ئی۔جنوری سے اگست تک صرف لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی تعداد 16 ہے۔ذرائع کے مطابق ملک کے دوسرے ائیر پورٹس پر جنوری سے اگست تک یہ تعداد 36 رہی۔

متعلقہ عنوان :