فیصل آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون، 19مجرم و اشتہاری گرفتار

منگل 27 اگست 2019 14:50

فیصل آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون، 19مجرم و اشتہاری ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کے نتیجہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران19مجرم و اشتہاری گرفتار کرلئے ہیں جو مختلف تھانوں کی پولیس کو سنگین نوعیت کی وارداتوں اور مقدمات میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ اشتہاریوں کی گرفتاری کے علاوہ ناجائز و غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 6 پستول اور ایک بندوق قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے جاری مہم کے نتیجہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں سے ساڑھے 5کلو گرام سے زائد چرس اور 23لیٹر شراب برآمد کر کے ملز مان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :