ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شکیل احمد کے گزشتہ رات مراکز صحت کے اچانک دورے

ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے: ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 27 اگست 2019 16:07

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،27 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک) تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر شکیل احمد نے گذشتہ رات بنیادی مرکز صحت ٹوانہ تحصیل شاہ کوٹ اور بنیادی مرکز صحت نتھووالا کا اچانک دورہ کیا۔سی او ہیلتھ نے اچانک دورے کیدوران صفائی ستھرائی،ادویات کے سٹاک، سیکورٹی انتظامات اور عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔

بنیادی مراکز صحت نتھووالا اور ٹوانہ میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیل احمد نے بتایا کہ ڈ پٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی ہدایت پرعوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز ،پیرامیڈکس سٹاف سمیت دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شکیل احمد نے ہسپتال میں مریضوں کے وارڈز میں مریضوں سے درپیش آنے والی مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر سی او ہیلتھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب غریب مریضوں کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے اور مریضوں کوزیادہ سے ذیادہ مفت طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ ضلع ننکانہ کے تمام مراکز صحت میں عملہ کی حاضری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور غیر حاضر ہونے والے ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ننکانہ صاحب کی عوام کو ذیادہ سے ذیادہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔