ننکانہ صاحب: نواحی گاؤں سلیم پور پکا میں قبرستان کی سرکاری اراضی پر 8کنال سے زائد قبضہ واگزار

ننکانہ صاحب ضلع بھر میں کسی بھی جگہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 27 اگست 2019 16:25

ننکانہ صاحب: نواحی گاؤں سلیم پور پکا میں قبرستان کی سرکاری اراضی پر ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،27 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ نواحی گاؤں سلیم پور پکا میں قبرستان کی سرکاری اراضی پر 8کنال سے زائد قبضہ واگزار کروایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب سونیا کلیم کی زیر نگرانی، محکمہ مال ، پولیس سمیت دیگر محکموں کے طرف سے گاؤں سلیم پور پکا میں قبرستان کی اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اس دوران درجنوں عمارتوں کو گرا کر 8کنال سے زائد سرکاری اراضی کو واگزار کروالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کسی بھی جگہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ،ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضلع بھر میں کسی بھی جگہ سرکاری جگہ پر کسی کا ناجائز قبضہ ہے تو اس کی نشاندہی اور اطلاع متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کی جائے، جس پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سرکاری جگہ کو واگزار کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :